برکی: گھر میں آتشزدگی، خاتون سمیت 2افراد جھلس کر جاں بحق

04-02-2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے برکی روڈ پر گھر میں آتشزدگی کے باعث خاتون سمیت 2 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچیں اور  فوری کارروائی کرتے ہوئے کچھ دیر میں آگ پر قابو پا لیا جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔ ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ ریسکیو نے جھلسنے والے مرد اور خاتون کی لاشیں پولیس کے حوالے کر دی ہیں جنہیں مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے۔ ادھر پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آگ کب اور کیسے لگی  اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، حتمی طور پر ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا ، تحقیقات کے بعد ہی آگ لگنے کی وجوہات سامنے  آسکیں گی۔ دوسری جانب ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ ادارے آتشزدگی کے واقعہ کی ہر پہلو سے چھان بین کریں۔