عون چودھری کی کامیابی کیخلاف سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
04-02-2024
(لاہور نیوز) عون چودھری کی عام انتخابات میں کامیابی کے خلاف سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں عون چودھری کی عام انتخابات میں کامیابی کے خلاف سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ آپ نے درخواست میں کیا چیلنج کیا ہے؟ جس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔ دوران سماعت عدالت نے سوال کیا کہ آپ نے سپریم کورٹ میں چیلنج نہیں کیا، آپ الیکشن ٹریبونل کیوں نہیں گئے؟ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ہم نے سپریم کورٹ میں چیلنج نہیں کیا، یہ معاملہ الیکشن ٹریبونل کا نہیں ہے۔ بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے عون چودھری کی عام انتخابات میں کامیابی کے خلاف سلمان اکرم راجہ کی درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔