لابنگ کر رہا ہوتا تو کرکٹ بورڈ کا چیئرمین ہوتا: شاہد آفریدی
04-02-2024
(ویب ڈیسک) سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ لابنگ کر رہا ہوتا تو میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین ہوتا۔
شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کیا میرے منہ سے یہ بات اچھی لگے گی کہ شاہین آفریدی کو قیادت سونپ دیں؟ میں محمد رضوان کے بارے میں 4،5 ماہ سے یہ بات کررہا ہوں کہ اسے وائٹ بال کرکٹ میں کپتان ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس نے میرے بارے میں جو کہنا ہے کہتا رہے مجھے کسی کو مطمئن کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔