فضائی آلودگی: لاہور کا آج بھی دنیا بھر کے شہروں میں دوسرا نمبر

04-02-2024

(لاہور نیوز) فضائی آلودگی نے لاہوریوں کا پیچھا نہ چھوڑا، ناقص ایئر کوالٹی انڈیکس کے اعتبار سے لاہور کا آج بھی دنیا بھر کے شہروں میں دوسرا نمبر ہے۔

شہر میں فضائی آلودگی کی شرح 180پر پہنچ گئی جبکہ صوبائی دارالحکومت میں آئندہ تین روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 17 جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان  ہے، شہر میں ہلکی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق شہر میں ہوا کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ اور ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔