لیاقت بلوچ کا تصدق جیلانی کے انکوائری کمیشن کی سربراہی سے انکار کا خیر مقدم
04-02-2024
(لاہور نیوز) جماعت اسلامی کے قائم مقام امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کے ججز انکوائری کمیشن کی سربراہی سے انکار کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ 6 ججز کے خط پر سپریم جوڈیشل کونسل میں سماعت ہی ملک کیلئے قابل اطمینان ہوگی، ہم چیف جسٹس کے استعفے کا مطالبہ نہیں کریں گے، ملک کسی نئے بحران کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ 2024 کے انتخابات عدم حکمت اور دھاندلی کا زلزلہ تھے، دھاندلی زدہ انتخابات کے آفٹر شاکس آتے رہیں گے ،جماعت اسلامی سیاسی و معاشی بحران کے حل کیلئے آئینی جمہوری سیاسی ڈائیلاگ کی حمایت کرے گی، عوام اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔