شہر میں ڈاکو بے لگام، ایک ہی روز میں 375 وارداتیں ریکارڈ
04-02-2024
(ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوؤں نے شہر کے باسیوں کا جینا دوبھر کردیا۔
ذرائع کے مطابق لاہور میں ایک ہی روز میں جرائم کی 375 وارداتیں ہوئیں جن میں ڈاکو مختلف مقامات سے 18 افراد سے لاکھوں روپے اور موبائل فونز لے اڑے۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ لاہور میں رواں سال اب تک موٹرسائیکل اور گاڑی چوری یا چھیننے کی تقریباً ساڑھے پانچ ہزار وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ گزشتہ برس 2023 کے پہلے 3 ماہ میں موٹرسائیکل اور گاڑی چوری یا چھیننے کی 6435 وارداتیں ہوئی تھیں۔