صنم جنگ کا لڑکیوں کوبیرون ملک شادی نہ کرنے کا مشورہ،اداکارہ نے ایسا کیوں کیا؟جانئے
04-01-2024
(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ صنم جنگ نے ملک کی لڑکیوں کو بیرون ملک شادی نہ کرنے کا مشورہ دے ڈالا۔
رپورٹ کےمطابق حال ہی میں صنم جنگ نے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی ازدواجی زندگی اور پاکستان سے امریکا منتقل ہونے کے بارے میں بات کی۔اس شو کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں صنم جنگ کنواری لڑکیوں کو شادی کرنے سے متعلق اہم مشورہ دے رہی ہیں۔ صنم جنگ نے کہا کہ جو لڑکیاں ملک سے باہر شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں، میں اُن کو یہی مشورہ دوں گی ملک سے باہر شادی نہیں کرنا، کبھی بھی پاکستان چھوڑ کر مت جانا۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان سب سے اچھا ملک ہے، شادی کرکے سکون سے یہاں ہی رہو کیونکہ اگر بیرون ملک جاؤ گی تو وہاں آپ کو اپنے والدین اور بہن بھائیوں سمیت ہر کوئی یاد آئے گا۔ صنم جنگ نے مزید کہا کہ بیرون ملک میں تو ہمیں وہ لوگ بھی یاد آتے ہیں جن سے ہم نفرت کرتے ہیں یا جو ہم سے نفرت کرتے ہیں۔واضح رہے کہ جولائی 2023 میں صنم جنگ اپنی بیٹی اور شوہر کے ہمراہ پاکستان سے امریکا منتقل ہوگئی تھیں اور رواں سال کی شروعات میں اُنہوں نے سوشل میڈیا پر امریکا سے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں وہ رو رہی تھیں۔