عالمی و مقامی سطح پر سونا مزید ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا

04-01-2024

(لاہورنیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 24 ڈالر کے اضافے سے 2278 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 410 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 37 ہزار 600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 3 ہزار 704 روپے ہوگئی۔