پنجاب میں کاشتکاروں کو ربیع اور خریف کیلئے قرضے دینے کا فیصلہ

04-01-2024

(لاہور نیوز) پنجاب میں کاشتکاروں کو ربیع اور خریف کے لئے 150 ارب روپے کے قرضے دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

لاہور میں وزیراعلیٰ مریم نواز اور قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں زیر زمین پانی کی سطح میں بہتری کے لئے ریورس پمپنگ سے بارش کا پانی زمین میں واپس ڈالنے پر غور کیا گیا، صوبے کے کاشتکاروں کو ربیع اور خریف کے لئے 150 ارب کے قرضے دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ چار دہائیاں گزرنے کے باوجود کوالٹی سیڈ نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے، 37 ملین ایریا فٹ پانی کو ضائع ہونے سے بچانا، آبپاشی کا جدید طریقہ کار اپنانا ضروری ہے۔ اجلاس میں ایگری کلچر آفیسرز اور فیلڈ اسسٹنٹس کی بھرتیوں کے پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری دی گئی، بہتر کارکردگی کے لئے محکمہ زراعت کے ذیلی اداروں کو باہم مربوط کرنے کا فیصلہ، ایوب ریسرچ سینٹر کے لئے 500 ملین کا ریسرچ انڈومنٹ فنڈ قائم کرنے کی منظوری، فرٹیلائزر اور پیسٹی سائیڈز ایکٹ میں ترامیم کرانے کا فیصلہ کیا گیا، ہر ضلع میں ماڈل ایگری کلچر سینٹر قائم کیا جائے گا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ایگری کلچر آفیسرز کی بھرتیوں میں میرٹ یقینی بنانے اور کاشتکاروں کو قرضوں کا اجرا جلد اور یقینی بنانے کی ہدایت کی۔