توشہ خانہ کیس : بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل

04-01-2024

(لاہور نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطل کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے کیس پر سماعت کی ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سزا کیخلاف اپیل عید کے بعد مقرر کریں گے۔ واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی تھی۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر  نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی  اور ان کی اہلیہ کو کسی بھی عوامی عہدے کے لئے 10 سال کے لئے نااہل بھی کر دیا تھا۔