ججز کے خط کا معاملہ: سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لے لیا
04-01-2024
(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے خط کے معاملے پر سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لے لیا۔
سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس کیلئے 7 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا، بینچ کی سربراہی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کریں گے۔ جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ خان آفریدی، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان بینچ میں شامل ہوں گے۔ لارجر بینچ بدھ کو صبح ساڑھے 11 بجے ازخود نوٹس کیس پر سماعت کرے گا۔