یونان کشتی حادثے میں ملوث اشتہاری سمگلر گرفتار

04-01-2024

(لاہور نیوز) ایف آئی اے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل لاہور نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے یونان کشتی حادثے میں ملوث اشتہاری سمگلر گرفتار کر لیا۔

ملزم وارث علی کو ضلع شیخوپورہ سے گرفتار کیا گیا، ملزم نے معصوم شہری کو اٹلی ملازمت کا جھانسہ دے کر 20 لاکھ روپے ہتھیائے، ملزم سال 2023 سے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل لاہور کی مطلوبہ ملزمان کی فہرست میں شامل تھا۔ متاثرہ شہری کشتی حادثے کے بعد سے تاحال لاپتہ ہے، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔