انویسٹی گیشن پولیس نے 15 سالہ محمد احمد کو تلاش کر کے ورثا کے سپرد کر دیا

04-01-2024

(لاہور نیوز) انویسٹی گیشن پولیس لاہور بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے میں مصروف عمل ہے۔

انچارج انویسٹی گیشن ریس کورس میاں عمران نے پولیس ٹیم کے ہمراہ 15سالہ محمد احمد کو تلاش کر کے ورثا کے سپرد کر دیا۔ انچارج انویسٹی گیشن پولیس کا کہنا ہے محمد احمد کے والد نے تھانہ ریس کورس میں اپنے بیٹے کے اغوا کا مقدمہ درج کروایا تھا، بچے کو سی سی ٹی وی کیمروں اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے تلاش کیا گیا، محمد احمد اپنے والد سے ناراض ہو کر گھر سے چلا گیا تھا۔ بچے کو تلاش کرنے پر والدین نے انویسٹی گیشن پولیس ٹیم کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کا کہنا ہے عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے پولیس ہمہ وقت کوشاں ہے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری کی طرف سے پولیس ٹیم کو شاباش بھی دی گئی۔