پنجاب اسمبلی: بچوں سے متعلقہ قوانین کیلئے رولز مرتب کرنے کی قرارداد جمع
04-01-2024
(لاہور نیوز) ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی۔
قرارداد میں بچوں سے متعلقہ قوانین کیلئے رولز مرتب کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ متن کے مطابق گزشتہ 20 سالوں میں اس معزز ایوان نے بچوں کے حقوق کے فروغ اور تحفظ کیلئے متعدد قوانین پاس کئے ہیں، قوانین کے رولز کی عدم موجودگی کے باعث قانونی عملداری میں ابہام کی وجہ سے قوانین کا بھرپور نفاذ ممکن نہیں ہوتا، متعلقہ محکموں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسمبلی سے قوانین کی منظوری کے بعد رولز مرتب کر کے نوٹیفائی بھی کریں۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ صوبہ میں بچوں سے متعلقہ قوانین کیلئے ذمہ دار محکموں کی جانب سے رولز مرتب کرنے کے بعد رپورٹ ایوان میں پیش کی جائے۔