عدالت کا پی پی 59 گوجرانوالہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیخلاف حکم امتناع

04-01-2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پی پی 59 گوجرانوالہ میں ووٹوں کی دوبارہ کے خلاف حکم امتناع جاری کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے  جج جسٹس شمس محمود مرزا نے  نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی ناصر محمود چیمہ کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ درخواست گزار نے ایڈووکیٹ فیصل چودھری  کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اپنایا کہ  امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کے بعد الیکشن کمیشن ووٹوں کی گنتی کا حکم نہیں دے سکتا، عدالت الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔ عدالت نے پی پی 59گوجرنوالہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے خلاف حکم امتناع جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی پی 59 گوجرانوالہ  سے رنراپ  لیگی امیدوار بلال فاروق تارڑ کی درخواست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔