بطور کھلاڑی فرض ہے کہ اپنے کپتان بابراعظم کی حمایت کروں: شاہین آفریدی
03-31-2024
(لاہورنیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اور سابق کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ بطور کھلاڑی میرا فرض ہے کہ اپنے کپتان بابراعظم کی حمایت کروں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کرنا ایک اعزازکی بات تھی، ہمیشہ ان یادوں اورمواقع کو یاد رکھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی ہونے کے ناطے یہ میرا فرض ہے کہ میں اپنےکپتان بابراعظم کی حمایت کروں، میں بابر اعظم کی کپتانی میں کھیلا ہوں ان کا احترام کرتا ہوں، میدان کے اندراورباہرکپتان کی مدد کرنے کی کوشش کروں گا۔ شاہین شاہ آفریدی کامزید کہنا تھا کہ ہم سب ایک ہیں، ہمارا مقصد پاکستان کو دنیا کی بہترین ٹیم بنانے میں مدد کرنا ہے۔