زارانور اوراسد صدیقی کی ننھی پری کی پہلی تصویر منظر عام پرآگئی

03-31-2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی زارا نور عباس اور اسد صدیقی کی بیٹی کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کےمطابق زارا نور عباس کی والدہ اور سینئر اداکارہ اسما عباس نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں اپنی تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے اپنی نومولود نواسی کو گود میں اُٹھا ہوا ہے۔تصویر میں اسما عباس محبت بھری نظروں سے اپنی نواسی کو دیکھ رہی ہیں جبکہ تصویر اس طرح لی گئی ہے کہ اُن کی نواسی کا چہرہ نظر نہیں آرہا۔ اسما عباس نےاپنی نواسی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ نانی کی جان نورِ جہاں! ہماری زندگی میں آنے کے لیے بہت شکریہ۔زارا نور عباس کی بیٹی کی پہلی جھلک سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہورہی ہے جہاں مداحوں کی جانب سے اداکارہ کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ 27 مارچ کو زارا نور عباس اور اسد صدیقی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے نورِ جہاں رکھا۔