پنجاب کابینہ میں توسیع کا معاملہ روک دیا گیا
03-31-2024
(لاہور نیوز) پنجاب کابینہ میں توسیع کا معاملہ فوری طور پر روک دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سینیٹ الیکشن کو مد نظر رکھتے ہوئے ن لیگ نے پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا تھا، بعض وجوہات کی بناء پر صوبائی کابینہ میں توسیع روک دی گئی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ صوبائی کابینہ میں فوری کسی کو شامل کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا ، دوسری جانب مرکزی رہنما ن لیگ رانا ثناء اللہ پہلے ہی کوئی ذمہ داری لینے سے انکار کرچکے ہیں۔ واضح رہے چند روز قبل پنجاب کابینہ میں پانچ سے آٹھ وزراء اور معاونین شامل کرنے تجویز پیش کی گئی تھی، کابینہ میں توسیع کا اعلان 7 اپریل کو ہونا تھا جسے اب روک دیا گیا ہے۔