غالب مارکیٹ: سیف سٹی کی نشاندہی پر موبائل سنیچر گرفتار

03-31-2024

(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹی نے جھپٹا مار کر موبائل چھیننے والا موٹر سائیکل سوار گرفتار کروادیا۔

ترجمان سیف سٹی کے مطابق  ملزم غالب مارکیٹ کے علاقے سے شہری سے موبائل فون چھین کر فرار ہوا،سیف سٹی ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے موبائل سنیچر کو کیمروں کے ذریعے ٹریس کیا۔ اتھارٹی ترجمان نے بتایا کہ سیف سٹی کی نشاندہی پر غالب مارکیٹ پولیس نے فوری کارروائی کی اورملزم کو گرفتار کرتے ہوئے موبائل برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا، دوران تفتیش ملزم نے متعدد وارداتوں کا اعتراف بھی کیا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزم کی گرفتاری میں مدد حاصل ہوئی، شہری اپنے اردگرد کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی اطلاع 15 پر دیں۔