فارم 45 تانگہ پارٹی کا ورد بن چکا: عظمیٰ بخاری

03-31-2024

(ویب ڈیسک) پنجاب کی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پہلے 35 پنکچر پھر 4 حلقے اور اب فارم 45 تانگہ پارٹی کا ورد بن چکا ہے۔

اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ  مریم نواز نے 30 دنوں میں عوامی فلاح کے 30 منصوبے دیئے ہیں، علی امین گنڈاپور نے 30 دن میں ایک بھی عوامی فلاح کا منصوبہ متعارف نہیں کرایا۔  عظمیٰ بخاری نے رہنما تحریک انصاف بیرسٹر سیف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جتنی فکر آپ کو مریم نواز کی ہے کاش اتنی فکر خیبر پختونخوا کے عوام کی ہوتی، خیبر پختونخوا میں بارشوں سے 7 افراد جاں بحق ہوئے، عوام کے حال پر رحم کریں۔