گروپنگ کی خبریں! کرکٹرز کی اکٹھے سنوکر کھیلے کی ویڈیو وائرل

03-31-2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی ٹیم میں کپتانی کو لیکر گروپ بندی کی خبریں پھیلنے کے بعد قومی کھلاڑیوں کی کاکول ٹریننگ اکیڈمی میں سنوکر کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد نے سماجی رابطے کی سائٹ فیس بُک پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں قومی ٹیم کے نومنتخب کپتان بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی، محمد حارث، حسن علی، عماد وسیم، محمد عامر سمیت دیگر کرکٹر سنوکر کھیل رہے ہیں جبکہ ایک دوسرے سے مذاق کررہے ہیں۔ افتخار احمد نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ کاکول کیمپ میں ایک ساتھ اپنے وقت کا بھرپور مزہ لے رہے ہیں، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو آج (اتوار) کی صبح ٹی20 فارمیٹ کی کپتانی سے ہٹاکر بابراعظم کو ایک مرتبہ پھر وائٹ بال فارمیٹ کی قیادت سونپ دی گئی ہے جبکہ ٹیسٹ میں شان مسعود کپتان کے فرائض نبھائیں گے۔ کاکول ٹریننگ کیمپ کے دوران کھلاڑی تربیتی مشقیں اور فزیکل ٹریننگ میں حصہ لے رہے ہیں تاکہ فٹنس کو بہتر بنایا جا سکے۔