وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد
03-31-2024
(لاہور نیوز) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارک باد دی ہے۔
مریم نواز نے مسیحی برادری کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایسٹر ہمیں ہمدردی، معافی اور سب کیلئے محبت کی اقدار سکھاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسیحی برادری امن پسند اور قابلِ احترام ہے، قیامِ پاکستان سے تعمیرِ پاکستان کی منازل طے کرتے ہوئے مسیحی برادری کا کردار قابلِ ستائش ہے، پاکستان بلا رنگ و نسل، مذہب، ذات اور عقیدے کے ہم سب کا وطن ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ایسٹر کا تہوار معاشرے میں ہم آہنگی اور انسانیت کے جذبے کو فروغ دے گا، دعا ہے کہ ایسٹر خوشی، امن اور خوش حالی لائے۔