ٹورنٹو ایئرپورٹ پر حراست میں لی جانیوالی پی آئی اے ایئرہوسٹس معطل

03-31-2024

(ویب ڈیسک) کینیڈا کے ٹورنٹو ایئرپورٹ پر ممنوعہ اشیاء کی برآمدگی پر حراست میں لی جانے والی پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس حنا ثانی کو ڈسپلن کی خلاف ورزی کے الزام میں معطل کردیا گیا۔

ذرائع پی آئی اے کے مطابق خاتون گزشتہ شام کی پرواز سے پاکستان واپس پہنچیں ، فضائی میزبان کے خلاف محکمانہ تحقیقات بھی شروع کی جائیں گی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پی آئی اے ایئر ہوسٹس کو ممنوعہ اشیاء کی موجودگی پر زیرحراست رکھا گیا۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 789 پر تعینات فضائی میزبان لاہور سے ٹورنٹو پہنچی تھیں، فضائی میزبان کو کافی دیر تک پوچھ گچھ کے بعد کسٹمز حکام نے ریلیز کیا۔  ترجمان پی آئی اے کے مطابق حنا ثانی کو واپسی کی پرواز نمبر پی کے 798 پر بطور میزبان تعینات نہیں کیا گیا، فضائی میزبان کو ڈسپلنری ایکشن کے تحت معطل کر دیا گیا ہے جب کہ حنا ثانی کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔