قومی کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان کون ہو گا؟ ابھی تک فیصلہ نہ ہوسکا

03-31-2024

(لاہور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کامعاملہ لٹک گیا، نیا کپتان کون ہوگا؟ اس کے بارے میں تاحال کوئی فیصلہ نہ ہو سکا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابراعظم کو ون ڈے اور ٹی 20 میں کپتانی کی پیشکش کر دی جبکہ جواب میں بابر اعظم نے تینوں فارمیٹس میں کپتانی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ بابر اعظم نے سوشل میڈیا پوسٹ میں تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا "بیک پاکستان"، بابر اعظم کے والد نے بھی بیٹے کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصویر شئیر کر دی، ساتھ ہی شاعرانہ انداز میں حال دل بھی بیان کیا ہے۔ سابق کپتان کے مطالبے کے بعد ٹیسٹ میں شان مسعود کی کپتانی بھی خطرے میں پڑ گئی، دوسری جانب شاہین شاہ آفریدی نے پی سی بی سے کپتانی سے ہٹانے کی وجوہات بتانے کا کہا ہے۔