کیا کرکٹر عمران نذیر بھی ٹیم میں واپس آرہے ہیں؟بڑی خبر سامنے آگئی

03-30-2024

(ویب ڈیسک)کرکٹر عمران نذیر نے ٹیم میں واپسی سے متعلق واضح لب کشائی کردی۔

رپورٹ کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں عمران نذیر کا کہنا تھا کہ میں  ایک بڑی لمبی جنگ لڑکر واپس آیا ہوں،اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ صحت یاب ہوا ہوں، گراونڈمیں واپسی کا کریڈٹ بیوی کو جاتا ہے،بیوی نے میری کافی حوصلہ افزائی کی  اور بیوی کے بعد سلمان بٹ اور عبدالرزاق نے مجھے سپورٹ کیا ہے ، ان دونوں نے مجھے اپنے ٹورنامنٹ پر بھی بلایا تھا۔ عمران نذیر کا کہناتھا کہ میں نے عماد اورعامر کو دیکھ کر واپسی نہیں کی بلکہ میں عماد اور عامر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں کیونکہ اگر وہ واپس آئے ہیں تو پاکستان کیلئے کچھ اچھا کر کے جائیں ۔ان کا کہنا تھا کہ فٹنس کے اعتبار سے جیسی کرکٹ کھیلنے کو ملے گی کھیلوں گا،انٹرنیشنل یا ڈومیسٹک فٹنس کے حساب سے کرکٹ کھیلوں گا۔