سینیٹ الیکشن 2 اپریل کو، 147 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع

03-30-2024

(ویب ڈیسک) ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ کی 48 خالی نشستوں پر الیکشن پروگرام کا نوٹیفکیشن 14 مارچ کو جاری کیا گیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا کہ 29 جنرل، 8 خواتین، 9 ٹیکنو کریٹ، علماء اور 2 غیر مسلم کی نشستوں پر انتخاب 2 اپریل کو ہونا ہیں، سینیٹ انتخاب کے لئے کل 147 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، ریٹرننگ افسروں نے امیدواروں کی حتمی لسٹ جاری کر دی ہے۔ 18 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے، پنجاب کی 7 اور بلوچستان کی 7 جنرل نشستوں، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ اور علماء کی نشستیں شامل ہیں، 2 اپریل کو سینیٹ کی 30 نشستوں پر انتخاب ہو گا، فیڈرل کیپٹل ایک، ٹیکنو کریٹ کی ایک نشست شامل ہے۔ ترجمان کے مطابق پنجاب کی 2 خواتین، 2 ٹیکنو کریٹ،علماء، ایک غیر مسلم کی نشستیں شامل ہیں، سندھ کی 7 جنرل، 2 خواتین، 2 ٹیکنو کریٹ، علماء، ایک غیر مسلم کی نشستیں شامل ہیں، خیبرپختونخوا کی 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ کی نشستیں شامل ہیں۔