ایل ڈی اے نے تجاوزات کے خاتمے کیلئے نئی پالیسی تیار کر لی

03-30-2024

(لاہور نیوز) لاہور کو تجاوزات سے پاک کرنے کا منصوبہ بنا لیا گیا، ایل ڈی اے نے نئی پالیسی تیار کر لی۔

شہر میں تجاوزات کا مسئلہ گھمبیر ہو گیا جس سے بے پناہ مسائل پیدا ہونے لگے، ٹھیلوں اور عارضی شیڈ لگانے کی آڑ میں مافیا سرکاری اراضی پر قابض ہو گیا، اربوں کی اراضی پر غیر قانونی پلازے بنا لئے، سرکاری ادارے بے بس دکھائی دینے لگے۔ ایل ڈی اے نے تجاوزات کے خاتمے کے لئے نئی پالیسی تیار کر لی، جہاں تجاوزات ختم ہونگی وہاں کیمپ لگیں گے۔ ایل ڈی اے شہر کی مرکزی شاہراہوں اور سوک سینٹرز کو تجاوزات سے پاک بنائے گا، خیابانِ فردوسی مین بلیوارڈ جوہر ٹاؤن اور ایونیو ون سے تجاوزات ہٹائی جائیں گی، مون مارکیٹ فیصل ٹاؤن اور جی ون مارکیٹ جوہر ٹاؤن میں بھی تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا، تجاوزات سے متعلق شکایات کے لئے ہاٹ لائن اور ایپ بھی متعارف کرائی جائے گی۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے تجاوزات کے خلاف ایکشن کے لئے ایل ڈی اے انفورسمنٹ وِنگ میں عملے کی کمی پوری کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔