محسن نقوی قومی کرکٹ ٹیم کے کاکول میں فٹنس کیمپ کا آج دورہ کریں
03-30-2024
(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ محسن نقوی قومی کرکٹ ٹیم کے کاکول میں فٹنس کیمپ کا آج دورہ کریں گے۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ساتھ کھلاڑیوں کی ملاقات اور افطار ڈنر بھی پلان کیا جارہا ہے، کرکٹ بورڈ سربراہ کا ان دنوں معمول ہے کہ وہ دن بھر وزیرداخلہ کی اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہیں جبکہ رات کو پی سی بی کے معاملات دیکھنے لاہور پہنچ جاتے ہیں۔ گزشتہ شب بھی محسن نقوی نے 4 گھنٹے تک پی سی بی امور کی انجام دہی کیلئے میٹنگز کیں، جس میں کپتان اور کوچز کے معاملات جلد از جلد نمٹانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ سلیکٹرز کے ساتھ چیئرمین کرکٹ بورڈ بھی وقت نکال کر آج کاکول ٹریننگ کیمپ جائیں گے، کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے اور ساتھ افطار بھی کریں گے۔