گوجرانوالہ : جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 51 ملزمان کو پانچ، پانچ سال قید کی سزا

03-30-2024

(لاہور نیوز) نو مئی کو گوجرانوالہ کینٹ میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں 51 ملزمان کو پانچ، پانچ سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی جج نتاشا نسیم سپراء نے فیصلہ محفوظ کیا تھا، عدالت میں مقدمے کا مختصر فیصلہ سنایا گیا۔ فیصلہ سینٹرل جیل گوجرانوالہ کے کورٹ روم میں سنایا گیا، جس میں گرفتار تمام 51 ملزمان کو مختلف دفعات کے تحت پانچ، پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ کینٹ گوجرانوالہ پولیس نے دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔