ملک میں استحکام آ رہا ہے، ثمرات جلد نظر آئیں گے: عطا تارڑ
03-30-2024
(لاہور نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملک میں آہستہ آہستہ استحکام آ رہا ہے، اس کے ثمرات جلد نظر آئیں گے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے بعد روپیہ مستحکم ہوا ہے، ماضی میں حکومتوں کے ایسے معاشی مسائل نہیں تھے، معاشی مسائل بانی پی ٹی آئی کے 4 سالہ دور میں آئے۔ انہوں نے کہا کہ آج کابینہ کا اجلاس ہے، وزیراعظم نے تمام وزارتوں کو اہداف کا کہا، اس سے پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا، تحریری طور پر وزارتوں کو اہداف کا کہا گیا ہے کہ ان کو مکمل کرنا ہے، آج وزارتوں سے پوچھا جائے گا کہ اہداف پورے کئے یا نہیں۔