بانی پی ٹی آئی سے کون اور کب ملاقات کر سکے گا؟ ایس او پیز طے

03-30-2024

(ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی سے کون اور کب ملاقات کر سکے گا؟ اس حوالے سے نئی پیش رفت سامنے آ گئی، سابق وزیراعظم اور جیل سپرنٹنڈنٹ کے درمیان ایس او پیز طے پا گئے۔

جیل میں ملاقات کے حوالے سے بنائے گئے ایس او پیز پر بانی پی ٹی آئی اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے دستخط کئے جس کے مطابق جیل میں ملاقاتوں کے لئے بانی پی ٹی آئی نے 3 فوکل پرسنز مقرر کئے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت، بیرسٹر عمیر نیازی فوکل پرسن ہوں گے، جیل میں ملاقاتوں کے لئے ہر فوکل پرسن 2 نام دے گا، ہفتے میں 2 دن یعنی منگل کو فیملی، جمعرات کو وکلا و دیگر کے ساتھ ملاقات ہوا کرے گی۔ ایس او پیز کے مطابق عدالتی احکامات پر ملاقات کرنے والوں کا معاملہ بانی پی ٹی آئی کی رضا مندی سے مشروط ہو گا۔ جیل رپورٹ کے مطابق 26 مارچ کو 10 اور 28 مارچ کو 18 افراد نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی ہے۔