بابر کو کپتانی کیلئے قائل کرنے کا مشن، سلیکٹرز کی آج کاکول یاترا

03-30-2024

(لاہور نیوز) مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کو کپتانی کیلئے قائل کرنے کے لیے سلیکٹرز آج کاکول جائیں گے۔

پی سی بی ابتدائی طور پر چاہتا ہے کہ بابر کو رواں سال ورلڈکپ تک کپتان مقرر کرے، البتہ وہ طویل المدتی تقرری کے حق میں ہیں، سلیکٹرز آج انہیں بااختیار کپتان بنانے کی یقین دہانی کرائیں گے۔ دوسری جانب بابر کو ان کے قریبی ذرائع نے مشورہ دیا ہے کہ اس وقت بورڈ بیک فٹ پر ہے لہٰذا مطالبات منوانے کی کوشش کریں۔ البتہ یہ انداز بیک فائر بھی کر سکتا ہے، اگر بابر نے لچک نہ دکھائی تو دیگر آپشنز پر بھی عمل ہونا خارج از امکان نہیں ہے، بورڈ کل کو پریس کانفرنس میں کپتان کا اعلان کر سکتا ہے۔