ایف بی آر مارچ 2024ء کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام

03-30-2024

(لاہور نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو مارچ 2024ء کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے مارچ میں 879 ارب روپے ٹیکس جمع کرنے کا ٹارگٹ دیا تاہم فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 29 مارچ تک 835 ارب روپے ٹیکس جمع کیا، مارچ 2024ء میں ٹیکس ہدف میں 44 ارب روپے کا شارٹ فال رہا۔ ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ موجودہ مالی سال کا جولائی سے مارچ تک کا ٹیکس ہدف 6707 ارب روپے ہے، آج تک 6666 ارب جمع ہو گئے ہیں، ٹیکسز جمع کرنے کیلئے ہفتہ اور اتوار کو بھی بینک کھلے رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔