ماہرہ خان کو لال جوڑے میں دیکھ کر مداح دل ہار بیٹھے
03-30-2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی لال جوڑے میں نئی تصاویر دیکھ کر مداح دل ہار بیٹھے۔
معروف اداکارہ ماہرہ خان نے "جمعے" کو کیپشن کا حصہ بناتے ہوئے سرخ جوڑے میں تصاویر جاری کر کے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے کلاتھنگ برانڈ کے حسین سرخ جوڑے کو زیب تن کر کے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر تصاویر جاری کیں جن میں ان کا حسن آسمان سے باتیں کرتا معلوم ہو رہا ہے۔ مذکورہ تصاویر میں ماہرہ خان نے سرخ فراک اور ٹراؤزر پہن رکھا ہے جس میں وہ بے حد حسین نظر آرہی ہیں۔ اداکارہ کے اس لک کی دلکشی میں مزید اضافہ انکے کانوں میں پہنے گئے سلور جھمکے کر رہے ہیں جو ان کو دیسی وائب دے رہے ہیں، دلکش تصاویر پر مشتمل اس پوسٹ کے کیپشن میں ماہرہ خان نے لکھا کہ "لال اور جمعے کا کومبو"۔