امریکا سے پاکستان واپسی پر محمد حفیظ کا قیمتی سامان چوری

03-30-2024

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ کے امریکا سے وطن واپسی کے سفر میں قیمتی سامان چوری ہوگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ لاہور پہنچنے پر اپنا سامان حاصل کیا تو میرے سوٹ کیس کو نقصان پہنچا ہوا تھا، میرے بیگ سے میرا قیمتی سامان اور تحائف چوری ہو گئے ہیں۔ محمد حفیظ نے یہ بھی کہا کہ میں نے لاہور ایئرپورٹ پر شکایت درج کراودی ہے، اب تک مجھے میرے سامان کے حوالے سے کوئی جواب نہیں ملا۔