کپتانی سے ہٹانے کے فیصلے پر شاہین آفریدی کا ردعمل
03-30-2024
(لاہور نیوز) پی سی بی کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے کے فیصلے پرشاہین شاہ آفریدی کاردعمل سامنےآگیا۔
پی سی بی عہدیداران نےشاہین شاہ آفریدی کو فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ بابر اعظم پھر سے کپتان ہونگے۔ شاہین آفریدی نے پی سی بی حکام سے کہا کہ کیا آپ مجھے کپتانی سے ہٹانے کی وجوہات بتاسکتے ہیں؟ شاہین شاہ آفریدی کے سوال کا پی سی بی حکام جواب نہ دے سکے۔ پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ ہم نے بس آپ کو فیصلے سے آگاہ کیا ہے، ہم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ بابر اعظم کو دوبارہ کپتانی دی جائے۔