لاہور: تیز رفتار کار درخت سے جا ٹکرائی، 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

03-30-2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں تیز رفتار کار درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق بدقسمت کار کو حادثہ وفاقی کالونی میں پیش آیا جہاں 3 افراد کار پر سوار ہو کر کسی کام کے سلسلے میں جا رہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث کار بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے موجود درخت سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں 2 کار سوار موقع پر دم توڑ گئے۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاشوں اور زخمی کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمی شخص کو طبی امداد دی جا رہی ہے، درخت سے ٹکرانے کی وجہ سے کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی، پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔