یمنیٰ زیدی کی سرخ لباس میں اداؤں پر مداح دل ہار بیٹھے
03-29-2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی کی سرخ لباس میں دلکش اداؤں پر مداح دل ہار بیٹھے۔
حال ہی میں یمنیٰ زیدی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عید کی مناسبت سے کروائے گئے ایک فوٹو شوٹ کی تصاویر مداحوں کیساتھ شیئر کیں۔ مذکورہ تصاویر میں اداکارہ نے میرون پشواس زینب تن کررکھی ہے جبکہ گہرا میک اپ، مہندی والے ہاتھ اور دیدہ زیب جیولری یمنیٰ کے حسن چار چاند لگارہی ہے جبکہ دلکش اداؤں کے ساتھ اداکارہ مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروارہی ہیں۔ پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ یہ جوڑا زیب تن کر کے میں خود کو کسی ملکہ سے کم محسوس نہیں کررہی۔ تصاویر پر اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ یمنیٰ اپنے چاہنے والوں کی جانب سے خوب تعریفیں بھی سمیٹ رہی ہیں۔