لاہور ضمنی انتخابات:حمزہ شہباز کے نامزد امیدوار کو ٹکٹ نہ مل سکے
03-29-2024
(ویب ڈیسک) لاہور کے ضمنی انتخابات میں لیگی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے نامزد امیدوار ٹکٹ حاصل کرنے میں ناکام ہو گئے۔
حمزہ شہباز نے اپنے خالی کیے جانے والے حلقے پی پی 147 میں کبیر تاج اور ماجد ظہور کا نام دیا تھا تاہم اس حلقے میں شاہدرہ سے مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے ملک ریاض ٹکٹ لینے میں کامیاب رہے۔ شہباز شریف کی جانب سے خالی حلقے پی پی 164 میں حمزہ شہباز اپنے قابل اعتماد ساتھی عمران گورایہ کو ٹکٹ دلوانا چاہتے تھے مگراس حلقےمیں ایم این اے ملک مبشر کے قریبی رشتہ دار کو ٹکٹ دیا گیا۔