لیہ ہسپتال میں ذہنی معذور بچی سے مبینہ زیادتی ، وزیراعلیٰ کا نوٹس

03-29-2024

(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ میں نو سالہ ذہنی معذور بچی سےمبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نےآئی جی پنجاب پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ  نے انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کو ہدایت کی ہے کہ نو سالہ ذہنی معذور بچی سےمبینہ زیادتی کے واقعہ کی مکمل تحقیقات کرکے ملزمان کا تعین کیا جائے اور اس گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کو کڑی سے کڑی سزا دلوائی جائے ۔ پولیس کےمطابق بچی والدین کے ہمراہ نانی کی عیادت کے لیےہسپتال آئی ہوئی تھی، پولیس کا کہنا ہےکہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ کا کہنا ہےکہ ملزم کی گرفتاری کےلیےچھاپےمارے جا رہےہیں۔