صنم جاوید اور عالیہ حمزہ میانوالی میں درج مقدمہ میں گرفتار

03-29-2024

(لاہور نیوز) پولیس نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ صنم جاوید کو میانوالی میں درج مقدمہ میں گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق جیل حکام ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت پیش کریں گے، میانوالی پولیس صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے راہداری ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں انسداد دہشت گردی عدالت نے9 مئی کو تھانہ شادمان حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔