سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان برقرار، انٹربینک میں ڈالر سستا

03-29-2024

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ دنوں کی طرح آج بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 90 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 67 ہزار 232 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 594 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 67 ہزار 142 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ امریکی کرنسی دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔ کاروبار کے دوران انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 04 پیسے کی کمی ہوئی جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔