سینیٹ انتخابات: پنجاب اسمبلی کو پولنگ سٹیشن کا درجہ مل گیا

03-29-2024

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی کے ایوان کو 2 اپریل کو ہونے والے سینیٹ انتخاب کے لئے پولنگ سٹیشن کا درجہ دے دیا گیا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے حاصل اختیارات کے تحت نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ انتخابات کیلئے پنجاب اسمبلی کا ایوان پولنگ سٹیشن ہوگا۔ واضح رہے کہ 2 اپریل کو پنجاب اسمبلی میں خواتین، اقلیت اور ٹیکنوکریٹ کی نشست پر سینیٹ انتخابات ہوں گے جس کیلئے صبح 9 سے شام 4 بجے تک پولنگ ہوگی۔