برطانیہ کی مقبول سیاسی جماعت جوائن کر لی، حریم شاہ کا دعویٰ

03-29-2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا ہے کہ وہ برطانیہ کی ایک مرکزی سیاسی جماعت کو جوائن کرچکی ہیں۔

حریم شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ سیاست میں آگئی ہیں اور مستقبل میں برطانوی پارلیمنٹ کی رکن بننے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ انہوں نے ایک رہنما کی دعوت پر مرکزی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں تین بڑی مشہور جماعتیں ہیں، میں ابھی پارٹی کا نام ظاہر نہیں کر سکتی، میں تصدیق کرسکتی ہوں کہ میں لیبر، ٹوریز اور لبرل ڈیموکریٹس پارٹیوں میں سے کسی ایک میں شامل ہوچکی ہوں۔ ٹک ٹاکر نے کہا کہ وہ مستقبل میں انتخابات میں کھڑی ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں، آپ مجھے برطانیہ کی پارلیمنٹ میں دیکھیں گے۔ حریم شاہ نے مزید کہا کہ ان جماعتوں کو نوجوان اور مقبول اثرورسوخ کی ضرورت ہے، مجھ سے رابطہ اسی لیے کیا گیا کیونکہ میں گوگل کی ٹاپ سرچ رینکنگ میں ہوں، میں مقبول ہوں۔