سپیشل عید ٹرینوں کے کرایوں میں کمی پر غور

03-29-2024

(ویب ڈیسک) سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے کہا ہے کہ سپیشل عید ٹرینوں کے کرایوں میں کمی پر غور کر رہے ہیں۔

سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ کا کہنا ہے کہ سپیشل عید ٹرینوں کے کرایوں میں کمی پر غور کر رہے ہیں، عید پر رش کے پیش نظر بعض ٹرینوں میں ایکسٹرا کوچز لگائیں گے، تنخواہوں میں تاخیر کا خاتمہ کر دیا، گریجویٹی اور پنشن کی جلد ادائیگی پر توجہ دے رہے ہیں۔ فیس بک ای کچہری میں مسافروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گرین لائن کے سٹاپس بڑھانے سے لمبی منزل کے مسافر تنگ ہونگے، بعض ٹرینوں کی اے سی سلیپر کوچز میں اضافہ کریں گے۔