کرکٹ آئرلینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا

03-28-2024

(لاہور نیوز) کرکٹ آئرلینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 10 سے 14 مئی تک کھیلی جائے گی، پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 10 مئی کو کھیلا جائے گا۔پاکستان اور آئرلینڈ دوسرے میچ میں 12 مئی کو مدِمقابل ہوں گے جبکہ تیسرا میچ 14 مئی کو کھیلا جانا ہے۔ تینوں ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستانی وقت کے مطابق 8 بجے شروع ہوں گے، آئرلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد پاکستان ٹیم انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔