دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ، بجلی کی قیمتوں میں ایک روپیہ 68 پیسے فی یونٹ کمی
03-28-2024
(لاہور نیوز) نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپیہ 68 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کردیا گیا۔
نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ دے دیا، فیصلے کے مطابق بجلی کے بلوں میں گزشتہ ماہ کی نسبت ایک روپیہ 68 پیسے فی یو نٹ کمی ہو گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق اپریل ،مئی اور جون کے بلوں پر ہو گا۔