جانوروں کو وائرس سے زیادہ کس نے متاثر کیاہے؟ماہرین نے حیران بات بتا دی
03-28-2024
(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہےکہ جانوروں کو انسانوں نے وائر س سے زیادہ متاثر کیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق محققین نے عوامی سطح پر دستیاب تمام وائرل جینوم کی ترتیب کا یہ بات جاننے کے لیے جائزہ لیا کہ ایک جاندار سے وائرس دوسرے ریڑھ کی ہڈی والے جاندار کوکہاں متاثر کیا؟وائرس ایک جاندار سے دیگر میں کیوں اور کس طرح منتقل ہوتے ہیں؟اس متعلق فہم ماہرین کو یہ بات جاننے میں مدد دے گا کہ انسانوں اور جانوروں میں نئے وبائی امراض کس طرح سامنے آئیں گے؟ زیادہ تر وبائی امراض جانوروں میں دوڑتے وائرس کے سبب ہوتے ہیں اور جب یہ انسانوں میں منتقل ہوتے ہیں تو یہ ایبولا، یا کووڈ-19 جیسی بیماریوں کی علاقائی اور عالمی وباء کی شکل اختیار کر سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ان بیماریوں کے عوامی صحت پر مرتب ہونے والے وسیع اثرات کے پیشِ نظر انسانوں کو عموماً وائرسز کا ذریعہ سمجھنے کے بجائے وائرسز کا ہدف سمجھا گیا ہے اور انسانوں سے جانوروں میں وائرس کی منتقلی کو کم توجہ دی جاتی ہے۔ اس نئی تحقیق میں سائنس دانوں کو معلوم ہوا کہ جتنے جانوروں سے انسانوں میں وائرس منتقل ہوتے ہیں اس سے زیادہ وائرس انسانوں سے جانوروں میں منتقل ہوتے ہیں۔