190 ملین پاؤنڈز کیس : بانی پی ٹی آئی کی ضمانت درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی

03-28-2024

(لاہور نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے درخواست پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ کی عدم پیشی کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی ۔  عدالت میں معاون وکیل نے بتایا کہ سردار لطیف کھوسہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل گئے ہیں، جس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ہم آئندہ ہفتے کی تاریخ دے دیتے ہیں۔ بعدازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت 3 اپریل تک ملتوی کر دی۔