پاکستان میں عید الفطر کس دن ہونے کا امکان ہے؟

03-28-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان میں عید الفطر 10 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔

رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیرآزاد نے سائنسی بنیاد پررمضان کا چاند 29 کا ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولاناعبدالخبیرآزاد کے مطابق پاکستان میں عیدالفطر بروز بدھ 10اپریل کو ہوسکتی ہے۔ مولانا عبدالخبیرآزاد نے کہاکہ سائنسی لحاظ سے چاند کی عمر 20 گھنٹے کے قریب اور زاویہ بھی 10 ڈگری ہوگا۔